Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کی خوبصورتی کے راز‎

جلد کی خوبصورتی کے لیے پارلر سے سروس لینا اگرچہ آسان ہے لیکن پارلر جانے کے لیے وقت نکالنا اکثر اوقات بہت مشکل ہو جاتا ہے ۔ ایسے میں جلد کو تروتازہ اور شاداب رکھنے کے لئے   گھریلو نسخوں کا سہارا لیا جاسکتا ہے ۔ 
اگر آپ کے پاس زیادہ فرصت نہیں ہیں تو آپ کم  وقت  میں  جلد  کو خوبصورت اور چمکدار بنا سکتے ہیں .  ایک بڑے چمچ بیسن میں آدھا  چمچ لیموں کا رس اور تھوڑی سی ہلدی مکس کر کے   پیسٹ بنا لیں .  دس سے پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اس سے جلد  تروتازہ محسوس ہوگی ۔
دھوپ میں نکلنے کے باعث جب رنگت سیاہ ہو جائے اور  دھبے پڑ جائیں تو انگور توڑ  کر چہرے پرملیں اور تھوڑی دیر بعد خشک ہوجانے پر پانی سے دھو لیں ۔ اس کے علاوہ ادرک چھیل کر چہرے پر ملنے سے بھی رنگت نکھر جاتی ہے ۔ اس کے استعمال سے سیاہ دھبوں اور کیل مہاسوں سے بھی  چھٹکارا مل جاتا ہے ۔
خشک جلد کے لیے زیتون کا تیل  ، عرق گلاب  اور لیموں کا رس مکس کرکے چہرے پر لگائیں اور 15 سے 20 منٹ بعد چہرہ دھو لیں ۔ چند بار استعمال کرنے سے جلد کی خشکی مکمل طور پر ختم ہو جائے گی ۔
رنگت نکھارنے کے لئے اصل شہد اور بالائی  باہم  ملا کر چہرے پر لگائیں ۔ اس سے نہ صرف چہرے پر سے دانے ختم ہوں گے بلکہ داغ بھی دور ہو جائیں گے ۔

شیئر: