شہزادہ فیصل بن فرحان سے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق، کینیڈا اور دیگر وزرائے خارجہ کا رابطہ
رابطے میں علاقائی صورتحال اس کے انسانی اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
شہزادہ فیصل بن فرحان سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق والکر ترک نے پیر کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
رابطے میں علاقائی صورتحال، اس کے انسانی اثرات کے علاوہ امن واستحکام برقرار رکھنے کےلیے جاری بین الاقوامی کوششوں کی سپورٹ کےلیے مشترکہ تعاون بڑھانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان اور کینیڈا کی وزیرخارجہ انیتا آنند نے رابطے کے دوران خطے کی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات کی۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور ازبکستان کے ہم منصب بختیار سیدوف نے خطے کی صورتحال اور ان بین الاقوامی کوششوں کا جائزہ لیا جن کا مقصد کشیدگی کو کم کرنا اور خطے میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ اور قبرص کے ہم منصب ڈاکٹر کانسٹینٹینوس کومبوس کے رابطے میں خطے کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا گیا۔
