سعودی ولی عہد سے روسی اور سوئس صدور کا رابطہ، خطے میں فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال
مملکت اور دیگر ملکوں پر ہونے والے ایرانی حملوں پر بھی بات کی۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو روس کے صدر ولا دیمیر پوتن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی صورتحال، خطرناک فوجی کشیدگی، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے سعودی عرب اور دیگر ملکوں پر ہونے والے ایرانی حملوں پر بھی بات کی۔
علاوہ ازیں سعودی ولی عہد سے سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پرملین نے بھی رابطہ کیا۔ خطے میں فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سوئس صدر نے مملکت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، مملکت کی خود مختاری کے دفاع اور اس کی سلامتی کو بر قرار رکھنے کے حوالے سے تمام اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
