Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق امریکی خاتون اول باربرا بش 92 سال کی عمر میں چل بسیں

واشنگٹن۔۔۔امریکہ کی سابق خاتون اول اور خواندگی کی مہم چلانے والی اہم شخصیت باربرا بش کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ان کا تعلق2 امریکی صدور سے رہا۔ وہ جارج ایچ ڈبلیو بش کی اہلیہ اور جارج ڈبلیو بش کی والدہ تھیں۔باربرا بش 1989 سے 1993 تک خاتون اول رہیں۔ انکی صحت ایک عرصے سے خراب تھی اور انھوں نے حال میں علاج کرانے سے انکار کر دیا تھا۔امریکی سیاسی حلقے کے علاوہ دنیا بھر سے انھیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ان کے شوہر 93 سال کی عمر میں سب سے زیادہ عمر تک جینے والے امریکی صدر بن گئے ہیں۔ ان کے بیٹے جارج ڈبلیو 2000 میں صدر منتخب ہوئے اور ملک کے 43 ویں صدر کی حیثیت سے انھوں نے دو بار ملک کی سربراہی کی۔انھوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا: میری پیاری والدہ کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔

شیئر: