Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیش بحران : اجین میں مظاہرہ، بہار میں مریض بے حال

پٹنہ۔۔۔۔اے ٹی ایم مشینوں سے نقدی غائب ہونے سے آدھے ملک میں کہرام مچاہوا ہے۔روزمرہ کی ضرورت کے علاوہ شادی سے لیکر علاج تک ہر کسی کو پیسے کی قلت کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مدھیہ پردیش ، بہار ، اتر پردیش  میں مودی کا حلقۂ انتخاب وارانسی ہو یا اترا کھنڈ کا شہر ہری دوار ہر جگہ اے ٹی ایم مشینیں نوٹوں سے خالی ہیں ۔بینکوں کے باہر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ اس کے باوجود بھی پیسے ملنے کی کوئی ضمانت نہیں ۔ کیش بحران کے باعث تہوارکے موقع پر بازار کی رونق غائب ہوگئی ۔ یوپی ، بہار ، مدھیہ پردیش ، گجرات، مہاراشٹر ، جموں کشمیر،آندھرا پردیش اور کرناٹک وغیرہ میں کیش بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ ریزروبینک آف انڈیا اور حکومت کا کہناہے کہ کیش بحران پر جلد قابو پالیا جائیگا۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ بینکوں میں ضرورت سے زیادہ نقدی موجود ہے ، معمولی کمی کے باعث بعض مقامات پر اچانک کیش کا بحران پیدا ہوگیا ہے جسے جلد حل کرلیا جائیگا۔
مدھیہ پردیش میں مظاہرہ