Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب روبوٹ کرسیاں تیار کرنے لگے

لندن.... لکڑی کے بنے فرنیچر کو جوڑنے کا کام اب روبوٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ یہ روبوٹ صرف 8منٹ 55سیکنڈ میں پوری کرسی تیار کرسکتے ہیں حالانکہ عام لوگ یہ کرسی جوڑنے میں 10سے 15منٹ لگاتے ہیں۔2روبوٹس نے ایک کرسی میں نٹ بولٹ فکس کرنے میں اس سے بھی کم وقت صرف کیا۔ محققین نے یہ روبوٹ 3 سال میں تیار کیا ہے۔ فرنیچر سازی کے ایک بڑے ادارے ایکیا کا کہنا ہے کہ ان روبوٹ میں پہلے پروگرام فیڈ کرنا پڑتا ہے او راسی کے مطابق یہ سارا کام کرتے ہیں۔ یوں وقت کی بھی بچت ہوتی ہے۔ اگرچہ یہ روبوٹ کافی طویل عرصے سے کار سازی کے کارخانے میں پرزے جوڑ کر کار تیار کرنے کا کام کررہے تھے۔ مگر پہلی مرتبہ انہیں لکڑی کی کرسیا ں اور دیگر فرنیچر کی تیاری کے استعمال میں لایا گیا ہے۔
 
 

شیئر: