Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی کانگریس سے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا مطالبہ

لندن۔۔۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے تقریباً 500 پارلیمانی اراکین نے امریکی کانگریس کے نام اپنے کھلے خط میں ایٹمی معاہدے کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مئی میں ایٹمی معاہدے سے باہر نکلنے کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے ممکنہ فیصلے پر مبنی خبروں کے بعد یورپ کے ان تینوں ملکوں کے لگ بھگ500 پارلیمانی اراکین نے امریکی کانگریس کے اراکین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے کا تحفظ کئے جانے میں مدد کریں۔ادھر امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب کورکر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ مئی میں ایٹمی معاہدے سے باہر نکلنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ان آخری دنوں میں یورپی رہنماوں کی کوشش ہی ٹرمپ کے فیصلے میں تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے۔

شیئر: