ایک اور جنگی بحری بیڑا اس وقت ایران کی طرف بڑھ رہا ہے: صدر ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس وقت ایک اور جنگی بحری بیڑا ایران کی جانب جا رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی صدر نے جنگی بحری بیڑے کی بارے میں بات کرتے ہوئے ساتھ اس امید ہے کا اظہار بھی کیا کہ تہران واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کر لے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ایک تقریر میں کہا کہ ’اس وقت ایک اور خوبصورت جنگی بحری بیڑا بڑی خوبصورتی سے ایران کی جانب بڑھ رہا ہے۔‘
انھوں نے ایران کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ وہ ڈیل کر لیں گے۔‘