Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کام کی باتیں ‎

پالک  ٹھنڈی  ،  تر اور ہاضمے دار سبزی ہے۔   پالک  اور مولی کے  کو ملا کر کھانا خون کی کمی دور کرنے کے لیےفائدہ مند ہے ۔ پالک گرمی، کھانسی، تیزابیت اور قبض دُور کرتی ہے . یہ امراض قلب اور ہائی بلڈ پریشر سے بچاؤ کے لیے بھی مفید ہے . 
پیاز کا استعمال ہیضے،قے اور متلی کی کیفیت میں مفید ہے۔ اگر پیاز کسی زخم پر باندھاجائے تو وہ جلد ٹھیک ہو جاتا ہے .  پھوڑے پر  پیاز باندھنے سے گندا مواد صاف ہوجاتاہے۔ کسی کو بچھو کاٹ لے،تودرد کی شدت میں کمی کے لیے فوری طور پرپیاز کا رس لگالیا جائے۔نہار مُنہ آدھا چھٹانک پیاز کا رس پینے سے گُردے اور مثانے کی پتھری ختم ہوجاتی ہے۔
 خربوزہ، تربوز، گرما اور سردا کھانے کے فوراً بعد ہرگز پانی نہ پئیں،اس سے ہیضے میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں  اسی طرح گوشت، مچھلی اور دودھ کا ایک ساتھ استعمال بھی درست نہیں۔
وہ تمام پھل، جنھیں دانتوں سے باآسانی کھایا جاسکتا ہو، جیسے سیب، امرود، ناشپاتی، آم، چیکو، کیلا، آڑو، وغیرہ، اُنھیں چُھری یا چاقو سےکاٹ کر نہ کھائیں، کیوں کہ چُھری کے استعمال سے پھل کی تاثیر میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔
کچّے دودھ میں کشمش ڈال کر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں، پھر اُبال کر پی لیں۔یہ صحت کے لیے بے حد مفید ٹانک ہے۔

شیئر: