Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل کا ”دیسی“ روبوٹ متروکہ آئی فون کو 18سیکنڈ میں کھول سکتا ہے

نیویارک..... مشہور آئی ٹی کمپنی ایپل نے نئی اختراعات اور مصنوعات کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے ایک نیا روبوٹ تیار کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق"دیسی" نامی یہ روبوٹ آپ کے ناکارہ یا متروکہ آئی فون کو صرف 18سیکنڈ میں کھول کر اسکے اندر سے قیمتی دھات کے اجزا ءنکال لیتا ہے۔ دلچسپ باتی یہ ہے کہ" دیسی" کی تیاری میں "دیسی" سے قبل آنے والے روبوٹ" لیام" میں استعمال ہونے والے پرزوں کو بروئے کار لایا گیا ہے ا ور اسکی کارکردگی کا یہ عالم ہے کہ یہ 9مختلف اقسام کے آئی فونز کے اندر شامل دھاتوں وغیرہ کو اچھی طرح سے پہچانتا ہے اور جو چیز اسے کارآمد نظر آتی ہے اسے نکال لیتا ہے۔ اسکی نظرزیادہ تر چاندی اور بعض دیگر اشیاءپر پڑتی ہے۔ یہ ساراکام صرف 18سیکنڈ میں ہوجاتا ہے۔ واضح ہو کہ لیام روبوٹ ری سائیکلنگ کی غرض سے 2016ءمیں بازار میں لایا گیا تھا۔ اگر اسکی مجموعی کاررکردگی دیکھی جائے تو ماہرین کا کہناہے کہ" دیسی" سالانہ 10لاکھ ناکارہ آئی فون کی اشیاءکو پہچان کر نکال سکتا ہے۔

                              

شیئر: