ریاض.... 81سالہ چاچا محمد بن صالح الحنوس نصف صدی سے اخبار فروخت کررہے ہیں۔ انہوں نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اخبار فروشی کے سوا کوئی اور کام نہ کبھی کیا اور نہ ہی اس میں دلچسپی لی۔ وہ الخرج کے عوامی بازار میں اخبار فروخت کرنے والے قدیم ترین سعودی شہری ہیں۔ الحنوس نے بتایا کہ وہ اپنے والد کے ہمراہ القصیم ریجن کے ریاض الخبرا مقام سے 1372ھ میں الخرج پہنچے تھے۔ تب سے وہ الخرج میں اخبار فروخت کررہے ہیں۔ پہلے ایک اخبار 4قرش میں فروخت ہوتا تھا۔ مجھے 20فیصد کمیشن ملتا تھا۔ روزانہ 500سے زیادہ کاپیاں فروخت کرلیتا تھا۔ ماضی میں اخبارات گاڑی کے اندر رکھ کر تقسیم کرتا رہا ہوں۔ لوگ اخبار خریدنے کیلئے بھیڑ کرلیتے تھے ،خاص طور پر جس دن رزلٹ آتا تھا اس دن اخبار کی طلب بڑھ جاتی تھی۔