Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے افسران پر اپنے جونیئرز کو ’’تو ‘‘یا ’’تم ‘‘کہنے پر پابندی

نئی دہلی۔۔۔ریلوے کے افسروں کو اب اپنے ماتحت کام کرنیوالے جونیئر ملازمین کو ’’تو ‘‘یا ’’تم ‘‘کے بجائے ’’آپ ‘‘کہہ کر مخاطب کرنا ہوگا۔ریلوے بورڈ کے چیئرمین اشونی لوہانی نے محکمہ ریل کے افسران کو اس بارے میں واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے افسران اپنے ساتھ کام کرنیوالے ملازمین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔ریلوے بورڈ ذرائع کے مطابق حال ہی میں چیئرمین نے ریلوے کے سبھی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ماتحت ملازمین کے ساتھ ایسی زبان استعمال نہ کریں جس سے اس کی انا کو ٹھیس پہنچتی ہو۔چیئرمین لوہانی نے بتایا کہ ان سے محکمہ کے متعدد ملازمین نے شکایت کی تھی کہ ان کے اعلیٰ افسران کا رویہ اچھا نہیں ہوتا۔ وہ ’’تو ‘‘یا ’’تم ‘‘کہہ کر مخاطب کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے ساتھیوں اور ریلوے کے ملازمین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور محکمہ ریل کو مثالی نمونہ بنانے کیلئے جدو جہد کریں۔
مزید پڑھیں:- - - - -باراتیوں سے بھری کار نالے میں جاگری،7ہلاک

شیئر: