Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شعیب ملک +ثانیہ مرزا=مرزا ملک

دبئی:شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر انتہائی دلچسپ اور انوکھے انداز میں ”ننھے مہمان“ کی آمد کی خوشخبری سنادی۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ا ن کے شوہر شعیب ملک ایک تصویر شیئر کی ہے جس کو دیکھتے ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ثانیہ مرزا نے کپڑوں کی الماری کا ایک کارٹونش خاکہ جاری کیا ہے ۔ الماری کے3 الگ خانے بنے ہوئے ہیں۔ ایک ثانیہ مرزا کیلئے اور ایک شعیب ملک کیلئے مختص دکھایا گیا ہے جبکہ درمیان والے خانہ مرزا ملک کیلئے دکھایا گیا ہے اور تینوں میں موجود کپڑوں کا سائز بھی مختلف دکھایا گیا ہے۔ شعیب ملک نے یہ تصویر جاری کرتے ہوئے #BabyMirzaMalik کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔چند روز قبل ہندوستان کے شہر گوا میں صنفی امتیاز کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بات کرتے ہوئے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی اور شوہر کی دیرینہ خواہش بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے گھر پہلی اولاد لڑکی ہو جس کا نام ہم ’مرزا ملک‘ رکھیں گے اور یہی اس کا خاندانی نام ہوگا یہ بات دونوں خاندان بھی طے کرچکے ہیں۔

شیئر: