Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کریم کا سسٹم ہیک کرنے کی کوشش، صارفین کو احتیاط کا مشورہ

ریاض..... کریم کمپنی نے صارفین کے نام اپنے پیغام میں اعتراف کیا ہے کہ کمپنی کا سسٹم ہیک کرلیا گیا تھا۔ البتہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ پتہ چلتا ہو کہ صارفین کے نجی کوائف چوری ہوئے ہوں یا ان کا غلط استعمال کیا گیاہو۔ کمپنی نے صارفین کے ساتھ شفاف پالیسی پر عمل کرتے ہوئے انہیں واردات سے مطلع کرنا ضروری سمجھا ہے۔ کریم کمپنی نے تمام صارفین سے اپیل کی کہ وہ کریم ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے پاس ورڈ انتہائی احتیاط سے استعما ل کریں۔ کمپنی نے صارفین سے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی شخص آپ سے نجی معلومات طلب کرنے کیلئے رابطہ کرے اور وہ آپ کے یہاں رجسٹرڈ نہ ہو یا آپ کو ویب پیج پر جانے کی ہدایت دے تو ایسی حالت میں انتہائی احتیاط سے کام لیں۔ کمپنی نے صارفین نے مطالبہ کیا کہ نامانوس ای میل سے کئے جانے والے رابطوں کو نظرانداز کردیا جائے۔ علاوہ ازیں بینک اکاﺅنٹ پر نظرثانی پابندی سے کرتے رہیں۔ کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات بھی وقتاً فوقتاً چیک کرتے رہیں۔ امسال 14 جنوری کو ہیکرز کے ایک گروپ نے کمپیوٹر سسٹم تک رسائی حاصل کی تھی جس میں صارفین کے اکاﺅنٹ اور دیگر تفصیلات موجود تھیں۔ البتہ مذکورہ واردات کے باعث کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ کمپنی نے اطلاع ملتے ہی فوری مکمل تحقیقات کی۔ ای سیکیورٹی ماہرین سے تعاون حاصل کیا۔ کمپنی نے یقین دلایا کہ وہ مستقبل میں بھی ہیکرز کی وارداتوں سے نمٹنے کیلئے ای سیکیورٹی سسٹم کو اپ ڈیٹ کرتی رہے گی۔ 
 

شیئر: