ریاض سیزن 2025: بیسٹ لینڈ 13 نومبر کو وزیٹرز کے لیے دروازے کھولے گا
سنسنی خیز چیلنجز سے متاثر ایک وسیع تفریحی تجربہ فراہم کرتا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے بیسٹ لینڈ کے لیے ٹکٹوں کی دستیابی کا اعلان کیا ہے جو ریاض سیزن 2025 کے ایک حصے کے طور پر وزیٹرز کےلیے 13 نومبر کو اپنے دروازے کھولے گا۔
ایس پی اے کے مطابق بولیو ارڈ سٹی اور بولیوارڈ ورلڈ کے قریب واقع یہ نیا تفریحی مقام سنسنی خیز چیلنجز سے متاثر ایک وسیع تفریحی تجربہ فراہم کرتا ہے۔
امریکی یو ٹیوب سٹار مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈ سن) کے تعاون سے تیار کیے جانے والا بیسٹ لینڈ 188،000 مربع کلو میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور ہر عمر کے افراد کے لیے سپورٹس، ایڈونچر اور انٹرایکٹو شوز کو یکجا کرتا ہے۔
اس زون میں 15 سے زیادہ مین رائیڈز، 14 منفرد تجربات پیش کیے جائیں گے۔ جس میں وائکنگ کوسٹر، ٹاپ سپن، اور پچاس میٹر بنجی جمپ شامل ہیں۔
چلڈرن پلے ایریا اور 20 سے زیادہ فوڈ اور بیوریج آوٹ لیٹ بھی ہوں گے، بیسٹ لینڈ ، مہم جوئی اور تفریح کے لیے ایک جامع منزل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے ریاض سیزن 2025 میں 10 اکتوبر کو آغاز کے بعد سے اب تک 2 ملین وزیٹرز کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
یہ سنگ میل خطے اور دنیا کے سب سے معروف تفریحی پرگرام میں سے ایک کے طور پر فیسٹیول کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت کا اجاگر کرتا ہے۔
افتتاح کے بعد سے اس سیزن میں متعدد بڑے انٹرنیشنل ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔ نئے اور پرانے تفریحی زون جسے السویدی پارک اور دی گرووز میں بھی وزیٹرز کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔
اس سیزن میں انا عربیہ اور جیولری سیلون سمیت انٹرنیشنل ایگزیبیشن کے ساتھ اپنی ثقافتی اور تجارتی اپیل کو مزید بڑھایا ہے۔
