Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڑک حادثات میں 6ہلاک ،11زخمی

لکھنؤ۔۔۔۔۔اتر پردیش میں پرتاپ  گڑھ ضلع سے 40کلو میٹر دور تھانہ فتن پور علاقے کی لکھنؤ بنارس شاہراہ پر کھڑے ٹرک میں ایک تیز رفتار کار جاگھسی جس سے3افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ڈرائیور سمیت 4شدید زخمی ہوئے جنہیں الہ آبادمیڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اطلاع ملنے پر ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ نے  جائے حادثے پر پہنچ کرنعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔ایک دوسرا حادثہ بلیا کے سہتوار تھانہ حلقہ کے سورہیا گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک تیزرفتارمیجک گاڑی(  وونٹ) ڈرائیور کے کنٹرول سے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی ۔ اس حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 11زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار لوگ کسی تقریب میں جارہے تھے  کہ حادثہ پیش آگیا۔زخمیوں کو علاقے کے قریبی اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔علاوہ ازیں بریلی کے عزت نگرتھانہ علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے سڑک پر جانیوالے 2نوجوانوں کو روند ڈالا جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس کے مطابق 35سالہ اجے اپنے دوست یوگیش کے ہمراہ بریلی شہر میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہا تھاکہ تیز رفتارٹرک انہیں کچلتا ہوا نکل گیا ۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا اور ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -تلنگانہ میں ہولناک حادثہ، خاتون کا ہاتھ کٹ کر سڑک پر جاگرا

شیئر: