Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مئیزو 15 ، مئیزو 15 پلس اور مئیزو 15 لائٹ لانچ‎

مئیزو کمپنی کی جانب سے مئیزو 15 ، مئیزو 15 پلس اور مئیزو 15 لائٹ اسمارٹ فون متعارف کرا دیے گئے ہیں۔ مئیزو 15 میں 5.46 انچ ایچ ڈی سپر امولڈ ڈسپلے ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64/128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 12 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے دو سنسر شامل ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے ۔ 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 2499 یورو جبکہ 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 2799 یورو ہے۔ فون کی فروخت 29 اپریل سے شروع ہوگی۔
مئیزو 15 پلس میں 5.95 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اوکٹا کور سامسنگ ایکسینوس پروسیسر ، 6 جی بی ریم اور 64/128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 12 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے دو سنسر شامل ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3500 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 2999 یان جبکہ 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 3299 یان ہے۔ فون کی فروخت 29 اپریل سے شروع ہوگی۔
مئیزو 15 لائٹ میں 5.46 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 626 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 20 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے. اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 1699 یان ہے۔
 
 
 

شیئر: