Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی سیاہ رنگ سے خوفزدہ ، وکیل سمیت کئی افراد کے کالے کوٹ اتروا دیئے

    لکھنؤ- - - -  -وزیراعلیٰ یوگی آج اپنے  دورے پر سلطان پور سے مرزا پور پہنچ گئے چونکہ سلطان پور میں بھی انھیں سماج وادی پارٹی کارکنوں نے کالے جھنڈے دکھائے تھے اور ان کے خلاف نعرے بازی کی تھی ، اس لئے مرزا پور میں  وہ سیاہ رنگ سےخوفزدہ نظر آئے ان کے جلسے میں جو بھی سیاہ لباس میں نظر آیا پولیس اسے پکڑ کر جلسہ گاہ سے باہر کردیا ۔ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے دوران  سیاہ سوٹ میں ملبوس ایک شخص کو پولیس نے باہر نکال دیا یہاں تک کہ پولیس نے وہاں آنے والے ایک وکیل کا کالا کوٹ بھی اتروالیا۔ واضح ہو کہ کل پرتاپ گڑھ دورے کے موقع پر جس طرح سماج وادیوں نے انھیں سیاہ پرچم دکھا کر ان کے خلاف نعرے لگائے تھے اور آج سلطان پور میں بھی یہی واقعہ دہرایا جس کی پاداش میں سماج وادی پارٹی کے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔
مزید پڑھیں:- - - -طلبہ کو سستااناج فراہم کرنے کا منصوبہ، پاسوان

شیئر: