Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق امریکی صدربش اسپتال میں داخل

واشنگٹن.... امریکا کے سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کو بلڈ انفیکشن لاحق ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ان کے دفتر سے منگل کو ایک بیان کے مطابق سابق صدر اپنی اہلیہ باربرا بش کی تدفین کے ایک روز بعد طبیعت ناساز ہونے پر ہوسٹن میتھاڈسٹ اسپتال داخل کرادیا گیا۔ 93 سالہ سابق صدر کو خون میں انفیکشن کی شکایت ہے جس کا علاج شروع کردیا گیا ہے اور ان کی طبیعت میں بہتری کے آثار پیدا ہوئے ہیں۔جارج ایچ ڈبلیو بش امریکا کے 41 ویں صدر رہے ۔ ان کی اہلیہ گزشتہ منگل کو انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی تدفین کے موقع پر سابق صدر سوگ میں شامل ہونے والوں کے ساتھ موجود رہے تھے۔

                                                 

شیئر: