Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈمی ایس 2 کی مکمل تفصیلات جاری‎

شیاؤمی کمپنی کے اسمارٹ فون ریڈمی ایس 2 کی مکمل تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ چینی سرٹیفیکیشن ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فون میں 5.99 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اوکٹا کور کال کوم اسنیپ ڈریگن 625 پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کو 2 جی بی ، 3 جی بی اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی ، 32 جی ںی اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا جائے گا۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا جس میں 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو سنسر شامل ہوں گے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہوگا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3080 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ فون کو کالے ، سنہرے ، سفید ، نیلے ، سرخ ، سلور پنک ، روز گولڈ اور گرے رنگ میں متعارف کروایا جائے گا۔ فون کی لانچنگ اور قیمت سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔
 
 

شیئر: