ایرانی ڈرونز روک لیے گئے، ملبہ گرنے سے چار افراد زخمی: کویت
جمعرات 26 نومبر 2026 17:12
ایران کی جانب سے کویت کی جانب داغے گئے ڈرونز کو کامیابی سے روک لیا گیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
کویت کی وزارتِ دفاع کے مطابق جمعرات کو ایرانی ڈرونز کی جانب سے ایک اہم تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنائے جانے کے بعد گرنے والے ملبے سے کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے۔
عرب نیوز کے مطابق، وزارتِ دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ایرانی جارحیت کے دوران ایک اہم تنصیب کو نشانہ بنایا گیا، تاہم ڈرونز کو روک لیا گیا۔ اس دوران گرنے والے شیل کے ٹکڑوں سے چار افراد زخمی ہوئے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے میں املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے، تاہم نقصان کی نوعیت اور تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
