Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی شامی سکیورٹی فورسز کی تنصیب پر دہشت گرد حملے کی مذمت

 ہر طرح کے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مسترد کیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے شام کے علاقے الحسکہ میں شامی سکیورٹی فورسز کی ایک تنصیب پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ہر طرح کے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مسترد کیا۔ سکیورٹی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے شام  کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔
سعودی عرب نے حملے میں ہونے والی اموات پر متاثرہ اہل خانہ، شام کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
شامی حکام کے مطابق داعش نے الحسکہ میں ایک سیکیورٹی تنصب کو نشانہ بنایا۔ دو سکیورٹی اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔
سرکاری نشریاتی ادارے نے بتایا سکیورٹی تنصیب کے داخلی راستے پر بارود سے بھری موٹرسائیکل کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔
شام کی داخلی سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد حملے کی تحقیقات شروع کر دی۔ یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب شام میں داعش کے خفیہ سیلز کے خلاف سیکورٹی آپریشنز جاری ہیں۔
دسمبر 2024 میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شامی حکومت نے داعش کے خلاف کارروائیاں تیز کی ہیں۔

 

شیئر: