Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت پر حوثیوں کے حملے، ریاض میں غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ

عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی بھی موجود تھے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت خارجہ میں نائب وزیر برائے سیاسی امور ایمبسڈر ڈاکٹر سعود الساطی نے جمعرات کو وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت میں تعینات مختلف ملکوں کے سفیروں سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی بھی موجود تھے۔
غیر ملکی سفیروں کو حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت میں عام شہریوں، شہری املاک اور اہم تنصیبات پر کیے جانے والے حملوں کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
سفیروں کو بتایا گیا یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ ایسی دہشت گردانہ کارروائیاں دانستہ شہریوں کی سکیورٹی، سیفٹی اور زندگیوں کو خطرے میں ڈالتی ہیں۔
سعودی عرب کی جانب سے اپنی سلامتی، شہریوں اور رہائیشیوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
یہ بھی بتایا گیا کہ مملکت، حوثی ملیشیا کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یمنی عوام، ان کی جائز حکومت کی سپورٹ جار ی رکھے گی۔

غیرملکی سفیروں نے اپنے ملکوں کی جانب سے مملکت کے خلاف جاری حملوں کی پھر مذمت کی۔
ان حملوں سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار، مملکت کی سلامتی اور استحکام کے لیے سپورٹ اعادہ کیا۔

 

شیئر: