کوالالمپور ۔۔۔ملائیشیا کے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ زاہد حمیدی نے کہا ہے کہ فلسطینی سائنسدان ڈاکٹرفادی البطش کے مجرمانہ قتل میں غیرملکی خفیہ اداروں ملوث ہو سکتے ہیں۔ کوالالمپور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پولیس کو معلوم ہوا کہ کولالمپور یونیورسٹی کے فلسطینی پروفیسر ڈاکٹر البطش ترکی میں عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے جانے کی تیاری کررہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے نماز فجر کے وقت ان پر حملہ کر کے انہیں قتل کر دیا۔ ڈاکٹر البطش فلسطین دشمن ریاست کے لیے بوجھ تھے اور وہ انہیں جان سے مارنے کے درپے تھے ۔