Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

16 سال میں 230 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے،ترک نائب وزیر اعظم

استنبول۔۔۔ترکی کے نائب وزیر اعظم شمشیک نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ 16سالوں میں 230 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔جنوب مشرقی اناطولیہ ایکسپورٹرز یونین کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی نے 16 سالوں میں 230 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے اور مستقبل میں اہم ترین کام افراط زر کےخلاف نبرد آزما ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا 2002ءسے ابتک عالمی ترقی 78 فیصد جبکہ ترکی کی شرح نمو 230 فیصد رہی ہے۔ترکی پر انگلیاں اٹھانے والے ان اعداد و شمار کا جائزہ لیں۔

شیئر: