Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے روسی اور کینیڈین وزرائےخارجہ اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کی ملاقات

ملاقاتوں میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو اٹلانٹا میں روسی ہم منصب سرگئی لاوروف، یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کالاس اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ  اجلاس کے موقع پر ہونے والی ان ملاقاتوں میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی اور روسی وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال خصوصا یمن کے بحران میں شدت، آبنائے ہرمز اور باب المندب میں جہاز رانی کو درپیش مسلسل خطرات، علاقائی سکیوٹری اور استحکام  کو  بڑھانے حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر خارجہ او یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور و سکیورٹی پالیسی اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کالاس سے ملاقات میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بات کی، علاقائی سلامتی اور استحکام کے حصول کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان اور کینیڈا کی ہم منصب انیتا آنند نے سعودی عرب اور کینیڈا کے تعلقات، حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
کینیڈین وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے مسلسل دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی، خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

 

شیئر: