Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیٹیل ڈی 30 فیچر فون لانچ‎

ڈیٹیل کمپنی نے ڈی 30 فیچر فون متعارف کرا دیا ہے۔ ڈوئل سم فون میں 2.4 انچ ڈسپلے اور 32 ایم بی ریم دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 32 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ یہ فون ہزار سے زائد کانٹیکٹ اور 300 ایس ایم ایس محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فون میں فور ایل ای ڈی لائٹ کے ساتھ ڈیجیٹل فرنٹ اور بیک کیمرہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 1400 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں پاور سیونگ موڈ بھی دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی کے لیے اسمارٹ فون میں پینک بٹن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فلیش لائٹ ، ہیڈ فون جیک اور وائر لیس ایف ایم کو بھی اس فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فون کی قیمت 899 ہندوستانی روپے ہے اور اسے ایک سال کی وارنٹی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
 

شیئر: