مشہور مینگو مین حاجی کلیم اللہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل
جمعرات 26 اپریل 2018 3:00
لکھنؤ- - - - مینگو مین کے نام سے مشہور پد م شری حاجی کلیم اللہ خان کوہارٹ اٹیک آنے کے بعد رات کو انہیں کے جی ایم یوکے لاری کارڈیالوجی ہاسپٹل لے جایا گیا، جہاں ان کے ساتھ لاپرواہی کی گئی اور علاج بھی نہیں کیا گیا۔کے جی ایم یوانتظامیہ کی لاپرواہی اور بے حسی سے دکھی اہل خانہ نے انہیں پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ علاج کے بعد انکی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔کلیم اللہ کے بیٹے ناظم نے بتایا کہ لاری میں پہنچنے پر ڈاکٹر پہلے تو ایڈمٹ ہی نہیں کر رہے تھے۔ کسی طرح بھرتی کئے لیکن پھر اس کے بعد ٹرخاتے رہے ۔ والد صاحب کا پدم شری ایوارڈ بھی دکھایا پھر بھی وہ لاپرواہی دکھاتے رہے ۔ناظم نے بتایا کہ اس سے پریشان ہو کر ہم انہیں ڈیوائن ہارٹ لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے علاج کے بعد بتایا کہ والدصاحب کی وینز 99 فیصد بلاک ہے۔ فوری طور پر آپریشن کیا گیا، جس کے بعد ان کی حالت مستحکم ہے۔