Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون وکیل اندو ملہوترہ نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھالیا

نئی دہلی۔۔۔۔سینیئرخاتون وکیل اندو ملہوترہ نے جمعہ کو سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا نے عہدے کا حلف دلایا۔سپریم کورٹ کی 68سالہ تاریخ میں جج کے عہدے پر فائز ہونیوالی یہ ساتویں خاتون ہیں ۔اندو ملہوترہ سے پہلے جسٹس فاطمہ بی بی ،سجاتا منوہر، روما پال، گیان سدھا مسرا، رنجنا دیسائی اور آر بھانومتی سپریم کور ٹ کی جج رہیں۔یہ تمام خواتین جج تھیں لیکن اندو ملہوترہ پہلی خاتون ہیں جنہیں وکیل سے براہ راست سپریم کورٹ کا جج بنایا گیا ہے۔واضح ہو کہ اس وقت سپریم کورٹ میں 24ججوں میں سے صرف خاتون جج آر بھانومتی ہیں۔کالجیئم نے 22جنوری کو جسٹس جوزف اور جسٹس اندوملہوترہ کی تقرری کیلئے سفارش کی تھی ۔
مزید پڑھیں:- - - -بجلی کی کٹوتی اور گرمی سے اہل لکھنؤپریشانیوں میں مبتلا

شیئر: