Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈاکارریلی 2026 ایک دن کے وقفے کے بعد چھٹے مرحلے میں داخل

سعودی چیمپئین یزید الراجحی سمیت 9 ڈرائیورز ریلی سے دستبردار ہو چکے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی ڈاکارریلی 2026 اپنے چھٹے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
مذکورہ مرحلہ حائل شہر سے ریاض تک ہے۔ انتظامیہ کی جانب سےریلی کےشرکاء اور شائقین کے لیے بہترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ڈاکارریلی کے پانچویں مرحلے کے اختتام پر ایک دن آرام کے لیے تھا جوشرکا نے حائل شہر میں گزارا اس دوران انہوں نے راستے کے بارے میں معلومات حاصل کی اور آئندہ مرحلے کے لیے تیاریاں کیں۔
خیال رہے سعودی ڈاکارریلی 2026 مسلسل ساتویں برس بھی جاری ہے۔
ریلی کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز 3 جنوری 2026 سے ہوا اور اختتام 17 جنوری کو کیا جائے گا۔

 شرکاء کی تعداد 812 ہے جن میں 39 خواتین بھی شامل ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

ریلی کے مجموعی شرکاء کی تعداد 812 ہے جن میں 39 خواتین بھی شامل ہیں ۔ ریلی کے شرکاء کا تعلق 39 ممالک سے ہے جبکہ گاڑیوں کی مجموعی تعداد 433 ہے ۔
سعودی ڈاکار ریلی کا فاصلہ 7994 کلو میٹر ہے جس میں 4840 کلو میٹر کی مسافت کے مراحل مخصوص ٹائمنگ سے متعلق ہیں ۔
قبل ازیں سعودی ڈاکارریلی سے عالمی شہرت یافتہ سعودی چیمپئن یزید الراجحی سمیت اب تک 9  ڈرائیورز مختلف نوعیت کی تکنیکی مشکلات کے باعث دستبردار ہو چکے ہیں۔

ریلی کا اختتام 17 جنوری 2026 کو ینبع شہر میں ہوگا (فوٹو ، ایس پی اے)

ریلی کا آغاز بحیرہ احمر کے معروف ساحلی شہری ینبع سے ہوا تھا۔
ڈاکار ریلی کے روٹس میں العلا ، حائل ، ریاض ، وادی الدوسر، بیشہ اور الحناکیہ شہر شامل ہیں جو آخری مرحلے میں 17 جنوری کو ینبع شہر میں ختم ہو گی۔
 

شیئر: