Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام سے اپنی فورسز کے انخلا پر پشیمانی ہو گی،میٹس

 واشنگٹن۔۔۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے باور کرایا ہے کہ امریکہ شام سے اپنی فورسز کو واپس بلانے کے فیصلے پر پشیمان ہو سکتا ہے جس پر امریکی صدر ٹرمپ عمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کانگریس کے اجلاس کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ 2ہفتہ قبل فرانس نے عسکری کُمک شام بھیجی تھی۔ امریکی فوج کی اولین ترجیح ایک تباہ کن فورس بنانا ہے جس کے بغیر کل آنے والے تنازعات میں کامیابی کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔ میٹس نے اپنے خطاب میں بھرپور جوہری مزاحم برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی امریکہ کو چیلنج کرے گا اسے بدترین وقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شیئر: