Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

    لکھنؤ- - - - آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر سفر کرنا اب اور مہنگا ہونے جارہا ہے۔ کار، وین اور جیپ سے ٹول ٹیکس اب مزید 15 روپے زیادہ لیا جائیں گے ۔پہلے 570 روپے وصول کیا جاتے تھے لیکن آئندہ ماہ سے585 روپے لئے جائیں گے ۔اسی طرح کاروباری گاڑیوں  سے  ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ منی بس اور چھوٹے ٹرکوں پر پہلے ٹول ٹیکس905روپے لئے جاتے تھے، اب انھیں915 روپے دینے ہوں گے، بس اور ٹرک والوں کو1815 روپے دے کر جانا ہوتا تھا ، اب 1840روپے دینے ہوں گے۔ ایسی بھاری گاڑیاں جن میں 6پہیے سے زائد ہوں، انھیں اب ٹول ٹیکس2825روپے دینے ہوں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -خاتون وکیل اندو ملہوترہ نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھالیا

شیئر: