Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یو پی ایس سی کے ٹاپر نے لاکھوں کی ملازمت چھوڑ کر تاریخ رقم کی

ہریانہ۔۔۔۔یونین پبلک سروس کمیشن کے2017کے فائنل نتائج کا اعلان www.upsc.gov.in پر ہوا۔امتحان میں ہریانہ کے سرسا ضلع کے سچن گپتا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سچن نے بتایا کہ ایک مرتبہ  2016میں بھی امتحان دیا تھا۔
اس میں 575ویں پوزیشن آئی تھی لیکن مجھے آئی اے ایس بننے کی ضد تھی۔ اس کیلئے نوکری چھوڑی اور بنگلور کوچنگ کیلئے چلا گیا۔ لگاتار 18گھنٹے پڑھائی کی، موبائل اور سوشل میڈیا سے دور رہا۔
صرف کلاس میں ٹیچر کی باتوں کو دھیان سے سن کر اس پر عمل کیا۔ سچن کے والد سدرشن گپتا نے بتایا کہ سچن نے نوکری چھوڑ کر یو پی ایس سی کے امتحان کیلئے کوچنگ کرنے کی بات کی تو ہم نے اجازت دیدی کیونکہ سچن پڑھائی میں بہت اچھا تھا۔
جب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے یو پی ایس سی پاس کرنے کی خوشخبری ملی تو مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہوا اور پورے گھر والوں کوبیٹے پر ناز ہے۔سچن گپتا3 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں ۔ سچن نے میکینکل انجینیئر نگ کی ڈگری پٹیالہ یونیورسٹی سے حاصل کی۔
اس کے بعد گروگرام کی ماروتی کمپنی میں ملازمت شروع کی۔سچن نے بتایا کہ ان کی کامیابی میں ان کے گھر والوں اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے باعث مجھے سول سروس امتحان پاس کرنے کی ہمت پیدا ہوئی۔
سچن نے بتایا کہ سول سروس کا امتحان مشکل ضرور ہے مگر حوصلہ اور محنت کرنے سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے۔کامیابی کیلئے انسان کو کبھی امیدکا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔ 100فیصد محنت کریں یہ سوچ کر کہ یہ آپ کا آخری موقع ہے تو کامیابی ضرور ملے گی۔
یو پی ایس سی امتحان میں ٹیسٹ ، پریکٹس اور اسپیڈ ہونا لازمی ہے۔ اس امتحان میں ایک مضمون منتخب کرناہوتا ہے جس کا انتخاب اپنی دلچسپی کے مطابق کریں۔محنت اور یکسوئی انتہائی ضروری ہے۔اس کیلئے اگر کچھ چیزیں چھوڑنی پڑیں تو  پیچھے نہ ہٹیں۔
مزید پڑھیں:- - - -چارٹرڈ اکاﺅنٹینٹ منی لانڈرنگ میں گرفتار

شیئر: