Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو رنجش میں3افراد کا قتل

دہلی۔۔۔۔ماڈل ٹاؤن پارٹ 2میں گزشتہ رات3افراد کے قتل سے سنسنی پھیل گئی ۔اطلاع کے مطابق پہلے بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی پر کرپان سے حملہ کیا پھر چھوٹے بھائی کے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ نے بڑے بھائی اور اس کی بیوی پر گولیاں برسادیں۔زخمیوں کو فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں تینوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ حملے میں چھوٹے بھائی کا بیٹا بھی زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں بھائی اہل و عیال کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن، ڈی 13اے میں ایک ہی عمارت میں اوپر نیچے کی منزل میں رہائش پذیر تھے۔ دونوں اپنے اپنے کاروبار میں مصروف تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں میں گزشتہ رات گھر کے باہر کار پارکنگ کو لیکر تکرار شروع ہوئی اور بات اس حد تک بڑھی کہ جسپال نے کرپان سے اپنے بھائی گروجیت پر حملہ کردیا ۔گروجیت کے سیکیورٹی گارڈنے مالک کو بچانے کیلئے جسپال پر گولیاں چلادیں اس طرح گزشتہ 18سال سے چلاآرہا جائداد کا تنازع خونیں شکل میں تبدیل ہوگیا۔
مزید پڑھیں:- - - -کیا راہول نے قومی ترانے کا احترام نہیں کیا؟

شیئر: