Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خان کی ویمبلے اسٹیڈیم کیلئے800ملین پونڈ کی پیشکش

 لندن:پاکستانی نژاد امریکی شاہد خان نے انگلینڈ کا سب سے بڑا فٹبال اسٹیڈیم ویمبلے خریدنے کی پیشکش کردی اور وہ لندن واقع اسٹیڈیم کے لیے انگلش فٹ بال ایسوسی ایشن کو 800 ملین پونڈ دینے کو تیار ہیں۔ 90 ہزارنشستوں والے اس اسٹیڈیم کی تعمیر پر 757 ملین پونڈ لاگت آئی تھی اور اس کا افتتاح 2007 ءمیں ہوا تھا۔11سال گزرنے کے باوجود ایسوسی ایشن ابھی تک اس اسٹیڈیم کیلئے لیا گیا قرضہ مکمل طور پر واپس نہیں کرسکی۔ 16 برس کی عمر میں صرف500 ڈالر کے ساتھ امریکہ جانے والے شاہد خان اب ارب پتی ہیں اور ایک انگلش فٹبال کلب کے علاوہ امریکی نیشنل فٹبال لیگ ٹیم کے مالک بھی ہیں۔شاہد خان لاہور میں پیدا ہوئے اور 1968 ءمیں امریکہ گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کھیل کے فروغ کیلئے یہ اقدام کررہے ہیں تاکہ فٹبال ایسوسی ایشن مالی مسائل سے بے نیاز ہوکر کھیل کی ترقی پر توجہ دے سکے۔

شیئر: