Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صامطہ : غیر ملکی کے گھر سے 367ہزار ریال برآمد

صامطہ.... صامطہ کمشنری کی دکانوں ، تجارتی مراکز اور ریستورانوں میں تفتیشی دورے کے دوران 13غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے۔ نیز ایک غیر ملکی کے گھر سے 3لاکھ 67ہزار ریال برآمد ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق مشترکہ سیکیورٹی فورس نے کمشنری کی دکانوں اور ریستورانوں کا تفتیشی دورہ کیا۔ جس کے تحت متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ تفتیشی ٹیم نے وزٹ کارڈ کے حامل 13غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جو غیر قانونی طور پر کام کررہے تھے۔ علاوہ ازیں لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 8تارکین بھی گرفتار ہوئے ہیں۔ ایک ریستوران میں کام کرنے والے کارکن کے گھر سے 3لاکھ 67ہزار ریال برآمد ہوئے۔ تفتیشی دورے کے دوران 12موٹر سائیکلیں بھی ضبط کی گئیں۔
 

شیئر: