Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی آئی اےکی پہلی خاتون سربراہ

واشنگٹن۔۔۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر نامزد کردیا۔ وہ سی آئی کی پہلی خاتون سربراہ ہیں۔ جینا ہیسپل گزشتہ 30 سال سے پیشہ ور خفیہ افسر ہیں۔وہ تھائی لینڈ میں اس متنازع جیل کو چلاتی رہی ہیں جہاں 2002 میں القاعدہ کے مشتبہ افراد سے تفتیش کی جاتی رہی ہے۔بیرون ملک خفیہ مقامات پر جنھیں ''بلیک سائٹس'' کہا جاتا ہے، سی آئی اے ''زیادہ سنگین تفتیش'' کی تکنیک استعمال کرتی تھی لیکن سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اسے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔صدر ٹرمپ مشتبہ افراد سے زیادہ سختی سے تحقیقات کرنے کے حامی ہیں۔61 سالہ جینا ہیسپل کو بیرون ممالک کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور وہ کئی اہم ممالک میں سی آئی اے کی ا سٹیشن چیف رہ چکی ہیں۔ 

شیئر: