Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آر ایس ایس اور اسکی ذیلی جماعتوں نے ملک کو ذات برادری اور ہندو مسلم میں تقسیم کردیا، ارشد مدنی

    لکھنؤ- - - - جمعیت علمائے ہند کے صدر ارشد مدنی نے یہاں ایک جلسے میں آر ایس ایس اور فرقہ پرست تنظیموں کی زبردست خبر لی ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان جس کا مذہب انسانیت ہوا کرتا تھا آج آر ایس ایس اور اس کی ذیلی تنظیموں نے ذات برادری اور ہندو مسلم میں تقسیم کردیا ہے۔ اسوقت فرقہ پرست ملک میں ایسی سازش کررہے ہیں کہ پورا سماج ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے۔ انھوں نے اپنی تقریر میں بہار کے ایک موضع کی مثال دی جہاں سیلاب زدہ ایک گاؤں میں تباہ شدہ مکانات کے لیے ہندوؤں اور مسلمانوں میں امدادی رقم تقسیم کررہے تھے لیکن جب ہندوؤں کی باری آئی تو انھوں نے یہ کہہ کرلینے سے انکار کردیا کہ ہم اپنے مکان تعمیر کرنے کے لیے مسلمانوں کا پیسہ نہیں لیں گے۔ مولانا نے کہا کہ جن لوگوں نے انھیں بھڑکایا تھا کہ مسلمانوں سے پیسہ نہ لیا جائے وہ پلٹ کر انکی مدد کے لیے واپس نہیں گئے۔ آج وہ بے چارے پھونس اور چھپر کے نیچےزندگی گزار رہے ہیں۔ انھوں نے سوال کیا کہ آر ایس ایس جیسی تنظیمیں ملک کو کہاں لے جانا چاہتی ہیں؟ مولاناگزشتہ شب جامعہ اسپتال کے نئے آپریشن تھیٹر کا افتتاح کرنے آئے تھے اور اس کے بعد انھوں ایک عوامی جلسے کو خطاب کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -ہند: فوجی استحکام کیلئے 3700کروڑ کے دفاعی معاہدے

شیئر: