Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوتھ ہاکی اولمپکس کوالیفائرز: پاکستان کی چھٹی پوزیشن

بینکاک: ایشین یوتھ اولمپک گیمز کوالیفائرز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے جاپان سے شکست کھا کر چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ جاپان نے 5 کے مقابلے میں 7 گول سے گرین شرٹس کو چھٹی کرا دی اور چھٹی پوزیشن پر دھکیل دیا۔ایونٹ میں ہند کی ٹیم ٹاپ پر رہی ۔ٹورنامنٹ میں شریک10 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ گروپ اے میں ہندکے ساتھ جنوبی کوریا، جاپان، ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں تھیں جبکہ گروپ بی میں پاکستان کے ساتھ ملائیشیا، بنگلہ دیش، چائینز تائپے، سنگاپور اور کمبوڈیا کی ٹیمیں شامل تھیں۔ پاکستانی ٹیم قدرے آسان ٹیم جاپان کے سے سامنے بھی بہتر کھیل پیش نہ کرسکی اورپانچویں پوزیشن کا میچ بھی ہار گئی ۔تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں جاپان نے پاکستان کو 5کے مقابلے میں7 گول سے ہرا کر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔ میچ کے اختتام سے 2 منٹ قبل دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ5-5 گول سے برابر تھا گرین شرٹس کی ہمت جواب دے گئی اور جاپان کے کھلاڑیوں نے مزید 2 گول کرکے میچ جیت لیا۔پاکستان کی طرف سے مرتضی یعقوب نے 2گول کئے جبکہ ذوالقرنین،محمد وقاص اور محسن خان نے ایک،ایک گول کیا۔ جاپان کے جون نکہانا نے3 گول کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کر دار ادا کیا۔دیگر4کھلاڑیوںنے ایک´ ایک گول کیا۔ہند نے پہلی پوزیشن کے میچ میں پنالٹیز اسٹروک پر ملائیشیا کو ہرا دیا، مقررہ وقت پر میچ4-4 گول سے برابر تھا تاہم ہند نے پنالٹیز پر ایک کے مقابلے میں 2گول سے میچ جیت کر اعزاز حاصل کرلیا۔بنگلہ دیش نے جنوبی کوریا کو 4کے مقابلے میں 5گول سے ہرا کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔چائینز تائپے نے ہانگ کانگ کو یکطرفہ میچ میں2-10گول سے ہرا کر ساتویں پوزیشن حاصل کی جبکہ آخری میچ میں سنگاپور نے تھائی لینڈ کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر نویں پوزیشن حاصل کرلی۔

شیئر: