Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گندم کی فصل نہ کاٹنے پردلت کی مونچھیں اکھاڑلیں

بدایوں۔۔۔۔بدایوں ضلع میں گندم کی فصل نہ کاٹنے پردبنگوں نے ایک دلت کو درخت سے باندھ کرزدوکوب کیا اور اسکی مونچھیں بھی اکھاڑلیں۔ایس پی سٹی جتیندر کمار سریواستوا کی ہدایت پر واقعہ کے بعد 4ملزمان کیخلاف رپورٹ درج کی گئی۔حضرت پور تھانہ کے گاؤں اعظم پور کا رہنے والا دلت سیتا رام کھیتی باڑی اور محنت مزدوری کرکے گھر کا خرچ چلاتا ہے۔ سیتا رام نے الزام لگایاکہ گزشتہ روز گاؤں کے ٹھاکر وجے سنگھ ،ان کے بھائی شیلندر،پنکو سنگھ اور وکرم سنگھ نے کھیت سے گندم کی فصل کاٹنے کیلئے کہا تو میں نے 2دن کی مہلت مانگی کہ اپنے کھیت کی فصل کاٹنے سے فارغ ہوتے ہی آجاؤنگا ۔اس پر ٹھاکروں نے طیش میں آکرگالم گلوچ اور بدکلامی شروع کردی۔مخالفت کرنے پر وہ لوگ اُسے چوپال لے گئے جہاں پیڑ سے باندھ کر پیٹا گیا ۔اسکے باوجود ان کا غصہ سرد نہیں ہوا تو انہوں نے مونچھیں اکھاڑلیں اور جوتے میں پیشاب بھر کر زبردستی پلایا۔ان کے چنگل سے کسی طرح رہائی پاکر تھانے پہنچ کر شکایت کی تو پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔مجبورہوکر واقعہ کی تفصیلات خط میں تحریر کرکے آئی جی بریلی کو بھیجا۔ شکایت نامے کے بعد آئی جی نے گاؤں کے تھانہ انچارج کو دبنگوں کیخلاف رپورٹ درج کرکے کارروائی کی ہدایت جاری کی۔
مزید پڑھیں:- - - -یو پی و بہار میں سڑک حادثات ،34افراد ہلاک

شیئر: