Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف بیماریوں کے قدرتی علاج

امراض قلب صحت کے لئے بہت بڑا خطرہ ثابت ہوتے ہیں ۔ ان کے تحفظ کے لیے اقدامات ضروری ہیں ۔ قدرت نے  بادام کی شکل میں ایک ایسا علاج فراہم کر دیا ہے جو خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ اس سے دل کی تکلیف ہونے کے امکانات بہت کم رہ جاتے ہیں ۔ اپنی خوراک میں بادام کا باقاعدگی سے استعمال ضروری ہے ۔
آج ہر دوسرا شخص اسٹریس ، انزائٹی اور ڈپریشن کا شکار نظر آتا ہے جو بہت سے نفسیاتی مسائل کا باعث بنتے ہیں ۔ عام طور پر افراد اس پریشانی سے نجات حاصل کرنے کے لئے مختلف قسم کی ادویات حتیٰ کے نیند کی گولیوں تک کو اپنا معمول بنالیتے ہیں ۔ ان افراد کو چاہیے کہ ڈیڑھ کپ پانی میں آدھا چائے کا چمچ سونٹھ ڈال کر قہوہ بنا لیں ۔ جب پانی ایک کپ رہ جاۓ تو چھان لیں اور رات کے وقت یہ قہوہ استعمال کریں ۔ 
سفید بالوں کی افزائش روکنے کے لئے زنک ، وٹامن ، آئرن ، اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور فولک ایسڈ سے بھرپور غذائیں اپنی خوراک کا حصہ بنائیں ۔ 
ہیضہ ہو جانے کی صورت میں 50 گرام پیاز کے رس میں نمک ملاکر ، یا سبز پودینے اور پیاز کے رس کا آدھا آدھا حصہ لیموں کے ایک حصے میں ملاکر ، دو چمچ ہر کچھ دیر بعد مریض کو پلاتے رہنے سے ہیضے میں بہت فائدہ ہوتا ہے ۔ 
فریکچر ہو جانے کی صورت میں روزانہ اجوائن کے تیل کی مالش ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوطی فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔
جدید تحقیق کے مطابق سورج کی شعاعیں ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کے لیے ادویات سے بھی زیادہ مفید ثابت ہوتی ہیں ۔ ڈارک چاکلیٹ بھی بلڈپریشر کو نارمل رکھنے میں مدد دیتی ہے ۔ 
سیب میں قدرت نے ذیابیطس جیسی بیماری کے خلاف دفاعی صلاحیت رکھی ہے ۔ یہ رس دار ہونے کے ساتھ ساتھ خون میں شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے ۔
 

شیئر: