Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی کرکٹر محمد شامی پربیوی کی ایک اور آفتاد

  کولکتہ:ہندوستانی فاسٹ بولر محمد شامی کی ناراض بیوی حسین جہاں نے کرکٹر کے لئے نئی مشکل کھڑی کر دی ۔گزشتہ روز اپنی فیس بک ٹائم لائن پر حسین جہاں نے ایک پوسٹ کی اور لکھا کہ یہ شامی کا ڈرائیونگ لائسنس ہے جس میں ان کی تاریخِ پیدائش 1982 ہے۔حسین جہاں کے مطابق محمد شامی نے انڈین کرکٹ بورڈاور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کو دھوکے میں رکھا ہے۔انہوں نے اپنی اصل عمر چھپاتے ہوئے کرکٹ بورڈ اور ایسوسی ایشن کو جو معلومات فراہم کی ہیں ان میں اپنی تاریخ ِ پیدائش 1990ءظاہر کی ہے۔اگرچہ حسین جہاں نے بعد میں یہ پوسٹ اپنی فیس بک ٹائم لائن سے ہٹا دی تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جاتی ہے محمد شامی کاغذات میں ہیراپھیری اور دھوکا دہی کے مرتکب پائے جاتے ہیں تو ان کے کرکٹ کیریئر کے لئے نئی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔محمد شامی پہلے ہی اپنی ناراض بیوی کی جانب سے، گھریلو تشدد کا مرتکب ہونے اور میچ فکسنگ جیسے الزامات کے باعث خاصی مشکل میں ہیں۔حسین جہاں کی شکایت پر ان کے خلاف ایف آئی آربھی درج ہو چکی ہیں ۔

شیئر: