Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ کامدار ہوں ، نام دار نہیں ‘‘

نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی وزیر پیوش گوئل نے خود پر لگے مبینہ’’ مشکوک کاروبار ی سودوں ‘‘کے الزامات کو لیکر کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ لاء کی تعلیم ٹاپ پوزیشن میں حاصل کی۔پورے ملک میں سیکنڈ پوزیشن رہی۔ پروفیشنل چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ بھی رہا ہوں۔ انویسٹر بینکار بھی ہوں لہذا صلاح دینے کی اہلیت رکھتا ہوں لیکن پی چدمبرم جی! آپ کے بیٹے کارتی کے معاملے میں کون صلاح کار ہے؟26مئی 2014ء سے قبل جب وزیر نہیں تھا تو بطور سی اے اور بینکار تعینات تھا۔ راہول گاندھی کی طرح مجھے بغیر کام کئے جینے کا ہنر نہیں آتا۔ میں ایک کام کرنے والا شخص(کامدار) ہوں ، نامدار نہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق گوئل اور پیرا ملک گروپ کے درمیان معاہدے سے مفادات کے ٹکراؤ کا معاملہ پیدا ہوتا ہے کیونکہ رجسٹرار آف کمپنیز کی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ گوئل اور ان کی اہلیہ کی مشترکہ ملکیت والی کمپنی کو پیرامل گروپ نے بھاری منافع کے عوض فروخت کیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -خصوصی حیثیت آندھرا پردیش کا حق ہے، نائیڈو

شیئر: