Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد میں مورتی رکھ کرفرقہ وارانہ کشید گی پھیلانے کی کوشش

حیدرآباد۔۔۔۔۔۔گولکنڈہ قلعہ کے قریب واقع  تقریباً 400 سال پرانی مسجد میں شرپسندوں کی جانب سے مورتی رکھ کرفرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی کوشش کی گئی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کے اعلی عہدیداروں نےموقع پر پہنچ کر صورتحال کنٹرول میں کرلی اور مسجد سے مورتی ہٹوادی۔ذرائع کے مطابق   مقامی نوجوان نے مسجد میں مورتی رکھے جانے کی اطلاع دی تھی۔ کاروان حلقہ کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین کو بھی اس حوالہ سے مطلع کیا گیا تاکہ حالات قابومیں رکھے جاسکیں۔ پولیس دستے علاقے میں تعینات کردیئے گئے۔ 5شرپسندوں  بیر سنگھ ،یوگیندر سنگھ، کرپال سنگھ، نوین سنگھ اور مایابائی کےخلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں ملزمان وقف بورڈ کی مسجد میں داخل ہوئے اور وہاں مورتی رکھ کر ہندوواہ رسمیں ادا کیں۔مجلس بچاؤ تحریک نے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں  مذمت کرتےہوئےملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔دوسری طرف حلقہ کاروان کے رکن اسمبلی محی الدین نے کہا کہ چہاردیواری کو اونچا کر کے مسجد کا انتظام پوری طرح سے اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش جاری ہے۔ اس سلسلے میں  وقف بورڈ کے افسران سے دیوار کی جلد تعمیر کی یقین دہانی کرائی۔ واضح ہوکہ کافی عرصے سے یہ مسجد غیر آباد ہے ۔ 17 ویں صدی میں قطب شاہی  دور میں تعمیر کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -تاج محل کا رنگ تبدیل ہونےپر سپریم کورٹ کا اظہار تشویش

شیئر: