Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ ورلڈ کپ کا فا ئنل مہنگا ترین میچ

لندن:کرکٹ کا سرتاج ایونٹ 2019ءکا ورلڈ کپ کرکٹ کے پیدائشی گھر میں کھیلا جائے گااور انگلش کرکٹ بورڈ کو ورلڈ کپ سے بڑا منافع ملنے کی امید ہے۔ کرکٹ کے گھر لارڈز میں 14 جولائی کو شیڈول فیصلہ کن معرکہ کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین میچ ہوگا۔ فائنل ٹکٹ کی قیمت 395پاونڈ ہوگی جو پاکستانی کرنسی میں تقریبا 63ہزار روپے بنتی ہے۔ٹکٹس کے کم سے کم نرخ 188 پاونڈ یعنی تقریباً 30ہزار روپے ہوگی۔ میگا ایونٹ کے دوران ای سی بی کو 8لاکھ ٹکٹس کے عوض 4کروڑ پاونڈ کی آمدنی متوقع ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میچز لندن ا سٹیڈیم میں کرانے کی کافی کوششیں کیں جس کی بڑی وجہ اس میں 60 ہزار سے زائد نشستوں کی گنجائش ہو لیکن عام طور پر فٹ بال میچز کیلئے استعمال ہونے والے گراونڈ کو کرکٹ کیلئے تیار کرنا کافی مہنگا سودا ثابت ہورہا تھا اس لیے یہ تجویز قابل عمل نہیں سمجھی گئی۔

شیئر: