Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز کو ایک اور شکست، رائل چیلنجرز بنگلورجیت گیا

بنگلور:آئی پی ایل کی دفاعی چیمپیئن ٹیم ممبئی انڈینز ، رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 14رنز سے شکست کھا گئی ہے اور اب اسکے لئے لیگ کے اگلے راؤنڈ تک رسائی مشکل تر ہو تی جارہی ہے۔ 8میں سے 6میچ ہارنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اس کی کی پوزیشن ساتویں اور اس کیلئے ابتدائی4ٹیموں میں شامل ہونے کے حوالے چیلنج بڑھتا جا رہا ہے ۔ ہوم گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں رائل چیلنجرز نے ممبئی کو کامیابی کے لئے 168رنز کا ہدف دیا تھا ۔ بولرز کی اچھی کارکردگی کے بعد بیٹسمین اپنی ذمہ داری نہ نبھا سکے اور 7وکٹوں کے نقصان پر153رنز ہی جوڑے جا سکے۔ دوسری جانب رائل چیلنجرز کے منن وہرہ45رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے جبکہ برینڈن میکو لم نے37اورکپتان ویرات کوہلی نے32رنز کا اضافہ کیا۔کولن ڈی گرینڈ ہوم نے23رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔چیلنجرز کے بھی7ہی کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ہردک پانڈیا نے3وکٹیں لیں۔ جوابی بیٹنگ کے دوران ممبئی انڈینز ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کی وجہ سے رنز کی اوسط اپنے قابو میں نہ رکھ پائے۔ہردک پانڈیا نے بھرپور مزاحمت کی اور نصف سنچری کے ساتھ اسکور کو تیزی سے آگے بڑھانا چاہا تاہم آخری اوور کی پہلی گیند پر ان کے آؤٹ ہوتے ہی میچ بھی ممبئی کے ہاتھ سے نکل گیا ۔پانڈیا کے50رنز کے علاوہ ڈمنی اور کرونل پانڈیا نے23-23رنز بنائے۔ محمد سراج ، ٹم ساؤتھی اور امیش یادو نے2-2وکٹیں لیں،ساؤتھی کونسبتاً کم رنز دینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

شیئر: