Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل جی جی 7 تھن کیو اور جی 7 پلس تھن کیو اسمارٹ فون لانچ

ایل جی کمپنی کی جانب سے نئی فلیگ شپ رینج کے دو اسمارٹ فون جی 7 تھن کیو اور جی 7 پلس تھن کیو نیویارک میں منعقدہ تقریب میں متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔ جی 7 تھن کیو میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 6.1 انچ ڈسپلے ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 2 ٹی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 16 میگا پکسل کے دو بیک کیمرہ شامل ہیں۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آور چکی ہے اور اس میں کوئیک چارج سپورٹ اور وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ فیس ریکوگنیشن ٹیکنالوجی اور فنگر پرنٹ اسکینر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ جی 7 پلس تھن کیو کی دیگر خصوصیات جی 7 تھن کیو جیسی ہیں البتہ اس میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فون میں والیوم کنٹرول بٹن کے نیچے ایک اور بٹن کو شامل کیا گیا ہے جسے ایک بار ٹیپ کرنے سے گوگل اسسٹنٹ جبکہ ڈبل ٹیپ کرنے سے گوگل لینز کے فیچر کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کنکٹیویٹی کیلئے اسمارٹ فونز میں وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، یو ایس بی ٹائپ سی ، این ایف سی ، ایف ایم ریڈیو ، ہیڈ فون جیک اور جی پی ایس سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کو کالے ، گرے ، گلابی اور نیلے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔
 

شیئر: