Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو کے منافع میں اضافہ، تیسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان

’کمپنی کی آمدنی 386 ارب ریال رہی جو سالانہ بنیاد پر 7 فیصد کم ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی آرامکو کمپنی نے سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے 101 ارب ریال کا خالص منافع حاصل کیا ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.2 فیصد کمی ظاہر کرتا ہے۔
کمپنی کی آمدنی 386 ارب ریال رہی جو سالانہ بنیاد پر 7 فیصد کم ہے۔
آرامکو نے وضاحت کی ہے کہ 2025 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران خالص ایڈجسٹ شدہ آمدنی 295.7 ارب ریال رہی جبکہ اسی مدت میں مجموعی خالص آمدنی 283.6 ارب ریال ریکارڈ کی گئی ہے جو 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد کمی ہے۔
کمپنی نے مزید بتایا ہے کہ آزاد نقد بہاؤ Free Cash Flow میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو 88.4 ارب ریال تک پہنچ گیا ہے۔
یہ سہ ماہی بنیاد پر 54.7 فیصد کا اضافہ ہے۔
یہ پیشرفت آرامکو کی مضبوط مالی پوزیشن اور عالمی توانائی منڈیوں میں موجود چیلنجز کے باوجود مستحکم منافع بخش کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔

شیئر: