Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار کی پچھلی نشست پر شیرنی کو بٹھا کر سڑکوں پر گشت

ماسکو.... روس میں ایک نوجوان جو سوشل میڈیا پر اپنے مذاق کے حوالے سے مشہور ہے کار کی پچھلی نشست پر شیرنی کو بٹھا کر چکر لگاتا رہا۔ جب اسکے چند دوستوں نے اسے دیکھا تو اسکا جواب تھا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کو سیر کروا رہا ہے۔ اس وقت تک کار کی کھڑکی کا شیشہ بند تھا اور وہ اندر نہیں جھانک سکتے تھے لیکن بعد میں نوجوان نے کار کا شیشہ آہستہ آہستہ نیچے کیا تو اس کے دوست حیران رہ گئے۔ یہ شیرنی بدستور باہر کی جانب دیکھ رہی تھی۔ اس کی وڈیو وائرل ہوگئی اور اب تک 13لاکھ مرتبہ دیکھی جاچکی ہے۔ یہ شخص اس سے قبل ایک بڑے ریچھ کو اپنے کار کی پچھلی نشست پر بٹھا کر وڈیو بنوا چکا ہے۔

                                         

شیئر: