Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ کے مرکزی علاقے میں آتشزدگی ، جانی نقصان نہیں ہوا

مدینہ منورہ .... ریجنل شہری دفاع کے ترجمان کرنل خالد مبارک الجھنی کا کہنا ہے کہ مرکزی علاقے کے رہائشی ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ ہوٹل میں 13 سو پاکستانی معتمرین مقیم تھے ۔ آتشزدگی میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سبق نیوز کے مطابق آگ مسجد نبوی کے قریبی علاقے کے ایک رہائشی ہوٹل کے کچن میں نصب چمنی میں لگی ۔ اس حوالے سے شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چمنی کی صفائی نہیں کی گئی تھی جس کی وجہ سے اس میں تیل جمع ہو گیا تھا جس میں آگ بھڑک اٹھی ۔ ہوٹل میں مقیم تمام پاکستانی معتمرین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ۔ محکمہ شہری دفاع کے متعدد یونٹس نے ہنگامی اندازمیں کام کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا ۔ آتشزدگی کی وجہ سے ہوٹل میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تاہم کسی قسم کے بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ 
 

شیئر: